6 افراد پر مشتمل ڈچ خاندان 9 سالوں سے ایک فارم میں قیامت کا انتظار کر رہا تھا
امین اکبر بدھ 16 اکتوبر 2019 19:43
(جاری ہے)
اس شخص نے پب کے مالک کو بتایا کہ وہ قریبی گاؤں کے فارم ہاؤس سے بھاگ کر آیاہے، کیونکہ وہ اس طرح کی زندگی نہیں گزار سکتا۔
اس شخص نے بتایا کہ اس کے بھائی اور بہنیں بھی وہاں موجود ہیں۔ اس شخص نے بتایا کہ 9 سالوں میں نہ ہی کبھی وہ سکول گیا اور نہ ہی کبھی کسی حجام کے پاس گیا کہ اپنی داڑھی ہی بنوا لیتا۔ پولیس نے اس فارم کی تلاش شروع کی تو پتا چلا کہ اس تک نہر کا ایک پل پار کر کے ہی جایا جا سکتا ہے۔یہ فارم ہاؤس پہلی نظر میں دیکھنے پر اجڑا ہوا لگتا تھا لیکن اس میں الماری کے پیچھے سیڑھیاں تھی جو نیچے ایک چھوٹے سے کمرے تک جاتی تھی۔ اس کمرے میں چار نوجوان اور ایک بوڑھا شخص موجود تھے۔ اس بوڑھے شخص کی شناخت جوزف بی کے نام سے ہوئی تھی۔ رونر وولڈ کے لوگ اسے اجرت پر چھوٹے موٹے کام کرنے والے کے طور پر جانتے تھے۔ 18 سے 25 سال کے پانچوں جوانوں کا کہنا تھا کہ جوزف اُن کا باپ ہے تاہم میئر روجر ڈی گروٹ کا کہنا ہےکہ یہاں موجود کچھ لوگ مقامی طور پر رجسٹر نہیں اور نہ ہی جوزف ان کا باپ ہے۔ اس حیرت انگیز دریافت کے بعد مقامی لوگوں کو یاد آیا کہ اس فارم میں انہیں ہمیشہ کچھ عجیب و غریب محسوس ہوتا تھا۔ ایک شخص نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس فارم پر ایک ہی شخص کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔اسی طرح ڈاکیے نے بتایا تھا انہوں نے کبھی بھی اس فارم پر کو خط نہیں پہنچایا، کافی عجیب ہے۔ پولیس نے جوزف بی کو گرفتار کر لیا ہے لیکن انہوں نے پولیس کےساتھ کسی بھی طرح کا تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.