اپوزیشن کی ریلی سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ تاری، مخالف آواز دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کا جاری‘پرویز ملک

ن لیگ کی حمزہ کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت‘ خواجہ عمران

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے حمزہ شہباز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کارکنوں پر تشدد اپوزیشن کی ریلی سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کررہی ہے،حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں ایس پی کا میڈیا سے بات کرنے سے روکنا بنیادی حقوق اور اظہار رائے کے قانون کی خلاف ہے،صحافیوں پر پولیس کاتشددمیڈیا کو پیغام دینے کے مترادف ہے،پنجاب پولیس تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم کا کردار ادا کررہی ہے،مسلم لیگ ن کا کشمیر ریلی نکالنے کا فیصلہ، مسلم لیگ ن 27اکتوبر کو مال روڈ پر کشمیر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں احسن اقبال سمیت اہم رہنما ؤں کے شرکت کا بھی امکان ہے،تاہم حتمی فیصلہ رواں ہفتے کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے انتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی منتشر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن عوام مسئلہ کشمیر پر یک جان اور ایک آواز ہیں اور نالائق نیازی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ کھڑے ہیں ,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہی, نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔