وزیراعظم مولانا فضل الرحمن سے براہ راست بات کرنے کو تیار
مولانا فضل الرحمن کے قابلِ عمل مطالبات تسلیم کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت۔ مذاکراتی ٹیم چاہے گی تو وزیراعظم ٹیلیفون پر مولانا فضل الرحمن سے بات کر سکتے ہیں
مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:04
(جاری ہے)
وزیراعظم مولانا سے براہ راست بات چیت کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بات کروانے کا اختیار پرویز خٹک کو دے دیا، دونوں کے مابین ٹیلیفون پر گفتگو کب ہو گی اس متعلق تاحال نہیں بتایا گیا اور نہ ہی مولانا کی جانب سے اس پر کوئی موقف سامنے آیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں چار رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی مذاکراتی ککمیٹی میں چاروں صوبوں کے پارٹی نمائندے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن اب کمیٹی میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور اسد عمر کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم کمیٹی میں نئے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نےجمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ،ہمارا 126 دنوں کا تجربہ ہے،جب کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تمام معاملات حل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے مفاہمتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے انہوں نے بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو خود کو ایک آمر نہیں سمجھنا چاہئے اور سیاسیو جمہوری طریقے سے معاملات کے حل کے لئے موجودہ حکومت سے مذاکرات کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.