آصف علی زرداری کی صحت بارے پارٹی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ، نیر حسین بخاری

سابق صدر کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والے آنے والے کل کو نہ بھولیں، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا بیان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:58

آصف علی زرداری کی صحت بارے پارٹی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ، نیر ..
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بارے پیپلز پارٹی کی تشویش پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے،آصف زرداری کے علاج بارے ڈاکٹرز کی ہدایات نظر انداز کرنا قانونی حق کا قتل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کو جھکانے کی ہر کوشش اور کاوش ناکامی پر ختم ہوتی ہے،چیرمین بلاول بھٹو کو دباؤ میں لانے کے حربے اور ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی من پسند افراد تک نیب کی پہنچ نہیں ،شدید علیل سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنانے والے آنے والے کل کو نہ بھولیں۔