Live Updates

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلا گیا

شاہی جوڑے نے صدر ، وزیر اعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:10

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کر کے وطن واپس چلا گیا ۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چار روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔اس موقع پر شاہی جوڑے نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شاہی جوڑا پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں نظر آیا جسے پاکستانی مداحوں نے خوب سراہا۔دورے پر برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر نامور شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور اسے خوش آئند قرار دیا۔برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہوا جہاں ان کو پاکستانی اعلی حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے رخصت کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات