گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے اطراف سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن کرنے پر غور

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو ،اے ایس پی زاہدہ پروین ، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آبادفراز صدیقی ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی محمد ابراہیم ارباب ، ڈائریکٹر لینڈ ایچ ایم سی آفاق احمد ، ممبر سینڈیکیٹ عبدالرحمن راجپوت ،رجسٹرار جی سی یو شکیل احمد میمن اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے اطراف سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن پر غور کرتے ہو ئے متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اس دوران اطراف میں صحت وصفائی کے مسائل پر زیر غور آئے -

متعلقہ عنوان :