پاکستان میں ایران سے جلد سستی گیس آنے کی خوشخبری
وزیراعظم سے ایرانی قیادت کے مذاکرات ہوئے ہیں، ایران بھی عالمی ثالثی ادارے کے پاس جا رہا تھا، لیکن اب ایران نے گیس پائپ لائن پراگلے5 سال تک کیس نہ کرنےکی یقین دہانی کروا دی ہے۔ وفاقی معاون خصوصی بابراعوان
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:49
(جاری ہے)
اگر کوئی ریاست گارنٹی پوری نہیں کرتی تو پھر کیس عالم ثالثی ادارے میں چلا جاتا ہے۔
وہاں جس فریق کی غلطی ہوتی ہے اس کو جرمانہ کردیا جاتا ہے۔ پاک ایران گیس کا معاہدہ ہوا، اور پائپ لائن شروع ہوگئی۔ دونوں ممالک کے صدور نے افتتاح کیا تھا۔ لیکن اب یہ سستی ترین گیس پاکستان میں آئے گی۔وزیراعظم عمران خان سے ایرانی قیادت کے مذاکرات ہوئے ہیں، وہ بھی عالمی ثالثی ادارے کے پاس جا رہا تھا، لیکن ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے پر اگلے پانچ سال تک کیس نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ گیس پائپ لائن منصوبے سے جلد پاکستان میں سستی گیس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک اور کارکے میں عالمی اداروں نے وزیراعظم پر اعتماد کرتے ہوئے جرمانہ معاف کرنے پر اتفاق کیا۔ بابراعوا ن نے کہا کہ پاکستان ریکوڈک کیس میں اپنا مقدمہ ہار گیا تھا، عالمی ثالثی ادارے کی جانب سے پاکستان پر ریکوڈک میں 6.2 ارب ڈالر جرمانہ ادا کیا گیا تھا۔ لیکن یہ بڑی خوشخبری ہے، کہ عمران خان کے آنے کے بعد ریکوڈک معاملے پر دونوں اطراف رابطے ہوئے ہیں۔اب سونے کی کان پھر کھل سکتی ہے، ریکوڈک انشاء اللہ چلے گا، کھلے گااور دوڑے گا۔ ریکوڈک معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی ہے۔ ریکوڈک بورڈ آف گورنرز سمجھتا ہے کہ پاکستا ن میں شفاف حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہمارا کارکے کا پراجیکٹ لگا ، جس نے فوری بجلی بنانے کا ایک پراجیکٹ لا کرپاکستان میں چلا دیا، لیکن کچھ عدالتی فیصلے ہوئے اور یہ پراجیکٹ ناکام ہوگیا۔ کارکے میں پاکستان پر 1.2ارب ڈالرکا جرمانہ عائد ہوگیا تھا۔ کارکے کے پراجیکٹ میں اصولی طور پر ویور طے ہوگیا ہے۔ اگر یہ جرمانہ معاف ہوجائے پھر کیسا لگے گا؟ کارکے کے معاملے پراب جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔مزید اہم خبریں
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.