رحمان ملک نے بھارتی فائربندی کے معاہدوں کے خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھ دیا

بھارت مسلسل ٹروس، شملہ اور خط و فائربندی کے دیگر معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں جائیں، خط میں مطالبہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:32

رحمان ملک نے بھارتی فائربندی کے معاہدوں کے خلاف ورزی پر وزیر خارجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بھارت کی جانب سے فائربندی کے معاہدوں کے خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں جائیں ۔ جمعہ کو لکھے گئے خط میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کیا ۔

رحمن ملک نے کہاکہ بھارت مسلسل ٹروس، شملہ اور خط و فائربندی کے دیگر معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، ٹروس معاہدہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی 1949 میں دونوں ممالک نے دستخط کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر بیگناہ عام شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کر رہی ہے، بھارت افواج کے فائرنگ کے نتیجے میں جون 2017 تک 832 بیگناہ شہری شہید ہوئے، بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3000 سے زائد افراد شدید زخمی و 3300 گھر تباہ ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کی ہٹ دھرمی و شر انگیزی کیوجہ سے لائن آف کنٹرول پر 5لاکھ شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف مسلسل ورزی کیخلاف پاکستان اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں جائے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ سے بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر تفتیشی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ سے لائن آف کنٹرول پر فوجی مبصرین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کرے۔انہوںنے کہاکہ حکومت بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر بھارت کیخلاف آئی سی جے میں دعویٰ درج کرے۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے کہ بھارت کو فائربندی معاہدوں پر عمل کرنے کا پابند کیا جائے۔