لاڑکانہ سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی کی کامیابی پر سانگھڑ میں بھی جی ڈی اے کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایاگیا،مٹھایاں تقسیم کی گئیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:32

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاڑکانہ سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی کی کامیابی پر سانگھڑ میں بھی جی ڈی اے کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایاگیا،مٹھایاں تقسیم کی گئیںاور ریلی بھی نکالی گئی جوکہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر فنگشنل مسلم لیگ لیبر ونگ سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار نظامانی،حضور بخش راشد نظامانی، محمد عیسی وسان، حسن نظامانی، غلام علی ھنگورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بہت جلد اپنا بوریا بستر باندھنے والی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کو لاڑکانہ کی عوام نے ریجیکٹ کردیا ہے اور آنے والا وقت جی ڈی اے کا ہے اور پیر پگارا کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئی روز بروز ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ کو پیرس بنانے کی باتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں عوام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا کروڑوں اربوں کا فنڈ ہڑپ کرلیا جاتا ہے اب ایسا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کی عوام تمام تر سہولیات میسر ہونگی اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں لوٹ کسوٹ کی ہے انکے خاتمہ کا اندازہ ھمارے جی ڈی اے کے معظم علی عباسی ضمنی الیکشن لاڑکانہ میں کامیابی سے کیا جاسکتا ہے پورے سندھ کابینہ کے وزیر اور پارٹی عہدیداروں کی فوج کے باوجود پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کی عوام نے مسترد کردیا جی ڈی اے آئندہ الیکشنوں میں پورے سندھ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی،اس موقع پر راشدنظامانی، غلام علی ھنگورو، علی احمد نظامانی ،زالقرننین ،دیگر نے بھی خطاب کیا حرجماعت نے بھیج پگارہ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔