Live Updates

سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور این ڈی آر سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹر گاو جیان کے درمیان پلاننگ سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کی ویڈیو کانفرنس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور این ڈی آر سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مسٹر گاو جیان کے درمیان پلاننگ سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی ویڈیو کانفرنس ۔ویڈیو کانفرنس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک وقار الحسن اور دونوں جانب کے اعلیٰ عہدیداروں نے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

پلاننگ کے جوائینٹ ورکنگ گروپ کی ویڈیو کانفرنس میں آئل اینڈ گیس ، سیاحت ، ہاوسنگ ، فشریز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ہاؤسنگ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جاسکے ،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے مابین ماہی گیری کی تجارت کو بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات