جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے آزادی مارچ اور دھرنے میں مدارس کے طلبا بھیجنے کی مخالفت کردی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم نے آزادی مارچ اور دھرنے میں مدارس کے طلبا بھیجنے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں ان کے طلبا کسی مارچ یا دھرنے میں شریک ہوئے تو والدین کو کیا پیغام جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مفتی نعیم نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے مدرسہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بنوریہ میں اہم ترین ممالک کے طلبا پڑھتے ہیں اگر طلبا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوئے تو ان ممالک کو کیا پیغام جائے گا۔

متعلقہ عنوان :