نیویارک میں ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الوداعی ملاقات

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:44

نیویارک میں ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الوداعی ملاقات
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) نیویارک میں ملیحہ لودھی کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے الوداعی ملاقات ہوئی، انہوں نے انتونیو گوتریس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے یں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انتونیو گوتریس کو مقبوضہ وادی میں ظلم کا شکار کشمیریوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا اور مقبوضہ وادی کی صورتحال پر ان کے 8 اگست کے بیان پر شکریہ ادا کیا۔نیویارک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی مشن میں 5 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی -