لاڑکانہ، واقعات اور روڈ حادثات میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق، گیارہ افراد زخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:21

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) : واقعات اور روڈ حادثات میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی، اسپتال میں داخل۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز لاڑکانہ ڈویڑن کے مختلف علاقوں واقعے میں ھادثے درپیش ہوئے ہیں، جن میں لکھی شاہ صدر تھانہ کی حدود انڈص ہائی وے پر جامشورو سے لاڑکانہ آنے والی وین الٹنے سے گڑہی خدا بخش بھٹو کے مکین علی حسن چوہان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پنہچایا گیا۔

پنو عاقل تھانہ کی حدود گائوں ہالیجی میں ملزم شوہر محمد ابراہیم انڈڑ نے کلہاڑیاں مار کر اپنی بیوی مسمات صداقت خاتوں کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

صالح پٹ تھانہ کی حدود گائوں کریم لوند میں پانی کے موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 24 سالہ گلاب لوند مر گئے۔ گڑہی خیرو تھانہ کی حدود گائوں مولا بخش میں بلیدی اور پلال برادری کے درمیان تکرار بھڑکنے کے نتیجے میں دونوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ بشیر احمد پلال مارے گئے، جبکہ دونوں برادریوں میں کشیدگی تیز ہونے کے باعث علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔

تھانہ ٹھارو شاہ کی حدود گائوں مٹھو سولنگی میں نامعلوم مسلحہ افراد نے فائرنگ کرکے پسند کرنے والے نوجوان محمد شریف سولنگی کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں پولسی نے اسے اسپتال داخل کرایا جہاں انتقال کر گئے۔ دوسری جانب اسلام کوٹ تھانہ کی حدود گائوں کھاریو غلام شاہ میں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ورچانگ میگھواڑ کے گھر کو آگ لگنے سے گھر میں پڑا تمام سامان جھلس کر خاکستر ہوگیا۔ #