ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں جبری نظربندیوں اور تشددکے ثبوت پیش کر دئیے

مقبوضہ کشمیر میں جبری نظربندیاں اور تشدد پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکام کی طرف سے حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں، سیاست دانوں اور یہاں تک کہ بچوں کو جبری حراست میں لینے کی واضح دستاویز ات پیش کی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پچھلے چھ ہفتوں میں مقبوضہ کشمیر میں مختلف لوگوں سے بات چیت کرنے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کسی الزام یا مقدمے کے گرفتارتمام نظربندوں کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔

ایمنسٹی انڈیا نے مقبوضہ کشمیرمیں 21 افراد سے انٹرویو کیا ، جن میں حراست میں لیے گئے افراد ،ان کے وکلا ، طبی پیشہ ور افراد ، مقامی صحافی اور سیاسی رہنما بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اگرچہ کچھ موبائل نیٹ ورک کو بحال کردیا گیا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز دستیاب نہیں ہیں۔ عوام کی آمدورفت کے راستے بند رکھنے سے لوگ گھروں تک محدود ہیں اور مواصلات پر پابندی کا جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال اور آزادی صحافت پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر وحشیانہ طاقت کے استعمال کی بھی نشاندہی کی ہے۔ ایمنسٹی نے جن لوگوں سے بات چیت کی ، ان میں سے تقریبا ہر فرد کو مار پیٹ اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ، ان میں سے بہت سے افراد کو شدید تشدد یا دیگر ظالمانہ ، غیر انسانی اور ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

ایمنیسٹی کو لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے گھروں کو توڑ ا ، جان بوجھ کر املاک کو نقصان پہنچایا اورخاندان کے افراد کو دھمکیاں دیں۔زیر حراست لوگوں کے بیشتر معاملات میں ، زیر حراست افراد کے وکیلوں اور خاندان کے افراد کو گرفتاری کی بنیاد اور ان کے موکلوں اور رشتہ داروں کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔ زیر حراست افراد کے لواحقین اور وکیل کے ساتھ معلومات شیئر کرنے سے انکار ، قیدیوں کے حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ ، آکر پٹیل نے کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل (انڈیا )کی تیار کی گئی دستاویزات سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کشمیر میں اٹھنے والی آوازوں ، جن میں منتخب رہنما بھی شامل ہیں، کو روکنے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوف اور انتقام کی فضا نے وادی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو خاموش رہنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

اور اس تاثر میں جبری نظربندیوں سے مزید اضافہ ہورہا ہے۔ 19-10-19/--152 #h# ؁برطانیہ اور یورپ میں موجود تارکین وطن اور ان کی بڑی تنظیموں کا تنازعہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ د* اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا دیرینہ مطالبہ دہرایا #h# لندن(آن لائن)برطانیہ اور یورپ میں موجود تارکین وطن اور ان کی بڑی تنظیموں نے تنازعہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا دیرینہ مطالبہ دہرایا ، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر ممتاز حریت پسند کشمیری مجاہد اور سیا سی و سماجی شخصیت الطاف احمد بٹ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں گزشتہ روز برسٹل سٹی آف لندن میں پاکستا ن ایسو سی ایشن آف برسٹل( PAB) اور برسٹل کشمیر فائونڈیشن ( bkf) نے ایک تقریب کا اہتمام برسٹل کمیونٹی ہا ل میں کیا جس میں سینکڑوں کشمیری ، پاکستانیوں سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ممتاز حریت پسند کشمیری مجاہد الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مجھے یہاں پر آکریہ حوصلہ ملا ہے کہ کشمیر پر دنیا جاگ رہی ہے جس طرح تارکین وطن کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں اس سے ہمیں یقین ہے کہ مودی سرکار کیخلاف دنیا کا ریفرنڈم ہونے والاہے ، الطاف احمد بٹ نے کہا کہ پاکستان اور اسکی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، ہمیں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی کشمیر میں دلچسپی سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ برطانیہ کشمیر پر فیصلہ کن کردار ادا کریگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عشق پاکستان سے ہے اور پاکستانی کشمیر سے عشق کرتے ہیں ، اس عشق کا ملاپ جلدہونیوالا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ سید علی گیلانی آپا آسیہ اندرابی، یاسین ملک ، ظفر اکبر بٹ ، میر واعظ عمر فاروق نے نہ جھکنے والی روایت اب تک قائم رکھی ہوئی ہے ، کشمیر میں ہر بچہ بڑا، بزرگ اپنے آپ میں پاکستان ہے ، تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں تحریک انصاف کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،برسٹل کے میئر ٹام ادیتیا، مقامی کونسلر ٹم باس ،خاتون امید واربرائے ممبر برطانیہ پارلیمنٹ، چیئر مین پاکستانی ایسو سی ایشن برسٹل آفتاب فیروز،چیئرمینBKFرائوف ملک، راجہ سکندر خان اور مقامی کونسلرز شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی