Live Updates

فوکل پرسن انسداد پولیو بابربن عطاء سے استعفیٰ طلب

بابرعطاء نے وزیراعظم آفس اورعہدے کا غلط استعمال کیا، بابرعطاء بے ضابطگیوں میں بھی ملوث پائے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:08

فوکل پرسن انسداد پولیو بابربن عطاء سے استعفیٰ طلب
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے فوکل پرسن انسداد پولیوبابربن عطاء سے استعفیٰ طلب کرلیا، بابرعطاء نے وزیراعظم آفس اورعہدے کا غلط استعمال کیا، بابرعطاء بے ضابطگیوں میں بھی ملوث پائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکل پرسن انسداد پولیوبابربن عطاء نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

بابرعطاء نے جب استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو 12 گھنٹے میں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے فوکل پرسن انسداد پولیو بابربن عطاء بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ بابرعطاء نے وزیراعظم آفس اورعہدے کا غلط استعمال کیا۔ بابرعطا کے خلاف رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی گئیں۔ جس پر بابرعطاء کو وزیراعظم آفس بلا کرسرزنش کی گئی۔

(جاری ہے)

بابرعطاء کی موجودگی میں پولیوفیوزل ریٹ 2 لاکھ سے 25 لاکھ تک پہنچ گیا۔ بابرعطاء نے سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کو نظر انداز کیا، خیبرپختونخواہ میں پسند کے ڈی ایچ اوز تعینات کیے گئے۔ اسی طرح پولیوکیسز سے متعلق غلط اور بے بنیاد رپورٹس جاری کی گئیں۔انسداد پولیو پروگرام کو سیاسی رنگ دے کرفائدہ حاصل کیا گیا۔ پروگرام کی ناکامی میں عالمی ڈونرز کو قصور وار ٹھہرایا گیا۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کی گئی۔ سوشل میڈیا ٹیم میں دوستوں اوررشتہ داروں کو بھرتی کروایا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی سخت نوٹس لے لیا ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لئے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو حکمت عمل مرتب کرنے، آٹے، چینی، کوکنگ آئل سیمت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے۔ انہوں نے صوبائی محکموں کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کی ہدایت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات