بد تمیزی اور بد ز بانی فیا ض الحسن چوہان کووراثت میں ملی ہے ‘ سلیم ر ضا

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم رضانے کہاہے کہ تحریک انصا ف نے ملکی سیا ست میں بد زبانی کو متعار ف کرایا تحریک انصا ف کے غیر تر بیت یا فتہ سیا سی یتیمو ں اور خانہ بد و شوں کی جماعت ہے ایک طر ف حکومت اپوز یشن سے مذاکرات کی بھیک مانگتی ہیں دو سری فیا ض چوہان جیسے لوگ اپوز یشن پر تنقید کر تے ہیں ابھی تک عوام کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ حکومت کیا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن کی طر ف سے فنڈ نگ کا تا ثر بے بنیاد ہے مسلم لیگ صر ف آزادی مار چ کے ذر یعے نااہل حکومت سے نجا ت کیلئے مو لانا فضل الرحمن کے سا تھ ہے ، مسلم لیگ جمہوری جماعت ہے، آ ئین اور قانو ن کے دائرے میں راہ کرظا لم حکمرانو ں کیخلا ف اپنی آواز بلند کر نا ہمار ا جمہوری حق ہے ، حکومت کے خا تمے پر جب احتسا ب کاعمل شروع ہو گا تو فیا ض چوہان کے کر پشن کار نامے عوام کے سامنے آئیں گے راو لپنڈی بورڈ سے اپنے بیٹے کے نمبر اضا فی کرانے والا فیا ض چوہان اپنی وزات میں کتنی کرپشن کررہاہو گا اس کا جواب آ نے والا وقت دے گا۔