لیہ،گورنمنٹ گرلز کالج میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

اتوار 20 اکتوبر 2019 18:55

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اورڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز کالج میں موک ایکسرسائز کی گئی جس کے ذریعے پولیس ،ریسکیو1122،صحت ،سول ڈیفنس ،سی ٹی ڈی کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ریسپانس وقت کا معائنہ کیاگیا۔اس موقع پر تمام متعلقہ ادارے ہنگامی حالت کی فرضی اطلاع پر فوری طور پر پہنچے اور اپنے اداروں سے متعلقہ کارکردگی کو عملی طورپر سرانجام دینے کا مظاہرہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ان کی استعداد کا رکو موثر قرار دیا۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ مس روبینہ بھی موجود تھیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 18پٹرول پمپوں کو اجازت دینے کے لیے این او سی پر غور و خوص کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نئے پٹرول پمپ کی منظوری دینے سے قبل 12محکموں سے این او سی کی تکمیل مکمل کرائی جائے اور فزیکل ویری فیکیشن کے بعد اجازت دینے کا عمل مکمل کیاجائے ۔

اسی طرح انہوں نے ماحول اور فروغ شجرکاری کے لیے تمام نئے پٹرول پمپس پر پانچ سوپودے لگوانے کو لازمی قرار دیاجن کا معائنہ تین رکنی کمیٹی کرنے کے بعد اجازت کے مراحل تکمیل کیے جائیں گے۔اجلاس میں اے ڈی سی جی محمدمشتاق سیال ،اے سی کاشف نواز ،اے سی کوآرڈینیشن ماجد بن احمد،ڈی ایس پی شاہد ہ پروین ،سول ڈیفنس آفیسر شیخ توقیر احمدموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :