کوئٹہ کراچی شاہراہ سنگل ہونے کی وجہ سے روز ہمارے پیاروں کو نگل رہی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
کمشنرمکران کیپٹن ر طارق زہری سمیت آج تک سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جو المیہ سے کم نہیں حکومت اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے یہ قومی شاہراہ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے جب میں وزیر اعلی تھا تو اس شاہراہ کو ڈبل کرانے کیلئے کوشش کی ×اس کا دو رویہ ہونا بہت زیادہ ضروری ہے،اب اس پرایف ڈبلیو او کے زریعے بہت جلد کام کا آغاز ہوگا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی
اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تیل کے کاروبار پر پابندی لگانے سے پہلے حکومت کو چائیے کہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ افراد کیلئے متبادل روزگار فراہم کرے اور چیزیں بہتر کرے کیونکہ بلوچستان میں نہ انڈسٹریز ہے نہ ایگریکلچر ہے ۔
حکومت اس حوالے سے مناسبت پالیسی بنائے نہ کہ لوگوں کو بیروزگار کریں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان یونیوسٹی اسکینڈل معزز ایم پی ایز نے بلوچستان اسمبلی میں اٹھایا تو میں نے اس کی تحقیقاتی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی کمیٹی وزرا اور ایم پی ایز شامل ہیں کمیٹی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریگی جو بھی اس اسکینڈل میں ملوث پایا گیا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کیونکہ بلوچستان کے اعلی تعلیمی ادارے میں والدین اپنی بچوں اور بچیوں کو اس امید کیساتھ اعلی تعلیم کیلئے بھیجتے ہیں کہ وہ پڑھائی کرکے اعلی مقام حاصل کرے مگر ان کیساتھ اسطرح کے واقعات ہوتے ہیں تو یہ پوری بلوچستان کیلئے شرم کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں پینتیس ہزار پوسٹیں خالی پڑی تھیں۔ ان پوسٹوں پر حکومت بھرتیاں کررہی ہے۔ اگر بھرتیوں میں غیر شفافیت ہوئی تو اس پر بھی کارروائی کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.