قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں (آج) دو میچ کھیلے جائینگے

پیر 21 اکتوبر 2019 11:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں (آج) منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ آج منگل کو خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 15 واں اور آخری لیگ میچ بلوچستان سیکنڈ الیون اور ناردرن سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔