جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا. ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی دپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بمباری پر شدید احتجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 اکتوبر 2019 16:44

جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا. ترجمان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اکتوبر ۔2019ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی دپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بمباری پر شدید احتجاج کیا.

(جاری ہے)

دفترخارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا اور پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے. سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنارہا ہے، بھارتی ڈپٹی ہوئی کمشنر کو بلاکر سخت احتجاج کیا گیا، ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا.

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورج کی جانب سے نوسدا گاﺅں میں جان نوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے‘سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اس لیے پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لئے سفید جھنڈے لہرائے گئے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بقول تین دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا تاہم بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ شہید ہونے والے پانچ شہری کون ہے، آج پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں اور بھارت کو بتادیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا.

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں، بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، کل پاکستان جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ وہاں کوئی کیمپ موجود نہیں، یو این ملٹری ابزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جائیں اور ثابت کریں، بھارت نے صرف سویلین آبادی کو نقصان پہنچایا.