Live Updates

مولانا فضل الرحمان نے اپنی ڈوبتی سیاست کو بچانے اورمدارس میں اصلاحات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ، ثوبیہ کمال خان

پیر 21 اکتوبر 2019 23:41

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ مولانا فضل الرحمان کے سیاسی ٹائی ٹینک میں غرق ہو جا ئیگی، فضل الرحمان کی سیاسی دکانداری ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے،مولانا فضل الرحمان نام نہاد مارچ کے نام پر ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں مگر وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کی بی اور سی ٹیم بنے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمن سمیت ان دونوں جماعتوں کو چونکہ عوام نے الیکشن میں بُری طرح سے مسترد کردیا تھا اس لئے آج یہ منتخب حکومت کے خلاف انتشار کی سیاست کرکے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں، فضل الرحمان نے اپنی ڈوبتی سیاست کو بچانے کیلئے مدارس میں حکومت کی طرف سے مجوزہ اصلاحات کے مثبت عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم کو عمران خان نے باشعور بناد یا وہ کسی ملکی دشمن عناصر کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں، 27 اکتوبر بھارت کی طرف سے اہل کشمیر کیلئے موت کا پیغام تھا، تلخ یادیں اس دن سے وابسطہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات