بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ سو فیصد جھوٹا ثابت ہوگیا
غیرملکی سفراء اور میڈیا کو بھارتی توپخانہ کے گولے، خول اور ٹکڑے دیکھائے گئے، میجر آصف غفور کی بریفنگ پاکستان سچ پر گامزن، چھپانے کیلئے کچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفراء ، غیر ملکی میڈیا کو ایسی ہی رسائی دیگا پاکستان بھارت کی جانب سے کوئی بھی دورے میں شریک نہیں ہوا نہ ہی مبینہ ’لانچ پیڈ’ کے حوالے سے کسی قسم کی معاونت کی، ترجمان دفتر خارجہ پاک فوج سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی مورچوں کونشانہ بناتی ہے،پاک فوج فوجی روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ
منگل 22 اکتوبر 2019 15:19
(جاری ہے)
بھارتی فوج نے 19 اور 20 اکتوبر کو بھاری توپخانے سے گولے آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر داغے،غیر ملکی سفراء اور میڈیا نے مکمل آزادی کیساتھ جورا سیکٹر کا مشاہدہ کیا،پاکستان نے غیر ملکی سفراء ، میڈیا کو کھلی پیشکش کی، جہاں مرضی جائیں، خود جائزہ لیں۔
پاکستان سچ پر گامزن، چھپانے کیلئے کچھ نہیں، کیا بھارت بھی سفراء ، غیر ملکی میڈیا کو ایسی ہی رسائی دیگا قبل ازیں غیر ملکی سفراء کی آمد سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہ گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی ایل او سی کے دورے میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے مبینہ ’لانچ پیڈ’ کے حوالے سے کسی قسم کی معاونت کی۔ادھر غیر ملکی سفرا کے دورے سے متعلق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا یہ اچھا نہیں ہوتا کہ اس (دوری) میں بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے ساتھ کھڑا نہ ہوتا بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار ، سفارتکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا کیونکہ بھارتی ہائی کمیشن کیاسٹاف میں غیر ملکی سفارتکاروں کیساتھ ایل او سی جانیکی اخلاقی جرات نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ لائن آف کنٹرول کے دورے پر ہے، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا ایل او سی کے حوالے سے سچ سامنے لائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفارتکاروں، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے دو ہزار چھ سو آٹھ مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی سیز فایر خلاف ورزیوں کے باعث 44 شہری شہید، 230 زخمی ہوئے، بھارتی افواج نے 2018 میں 3038 مرتبہ سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں سے 58 معصوم شہری شہید ، 319 زخمی ہوئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک فوج سیزفائرکی خلاف ورزی پربھارتی مورچوں کونشانہ بناتی ہے،پاک فوج فوجی روایات کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ79روزسے مقبوضہ کشمیرکے شہری محصورہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کاجھوٹادعویٰ بے نقاب ہوچکاہے،بھارتی سفارتکاروں نے اپنے آرمی چیف کے دعوے کادفاع نہیں کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.