پاکستان کی حکومت ،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے،اسد قیصر
ستائیس اکتوبر کو پاکستان کے عوام یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یہ دن منائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی کاعوامی اجتماع سے خطاب
منگل 22 اکتوبر 2019 17:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی انتشار سے ملک اور جمہوریت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیدہ ضلع صوابی میں بلترتیب 7 اور 8 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بوائز و گرلز ڈگری کالج کے نئے بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسپیکر نے کہا کہ صوابی کی عوام سے کیے تمام وعدوں کو پورا کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے میرا ساتھ دیا کہ میں بھی اسی جذبے اور نیت کے ساتھ صوابی کی عوام کی خدمت میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد تعلیم اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اٹھا رہی ہے جس سے تعلیمی نظام میں جدت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل نے گھیرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ہمیں کمزور ترین معیشت ورثے میں ملی تھی۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پائیدار اور عوام دوست فیصلوں کی بدولت ملک معاشی بحران پر قابو پا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے کیے گے فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں۔ اسپیکر نے لائن کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی شہری آبادی جو فائرنگ کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہ ہماری مسلح افواج نے بروقت کرتے ہوئے دندان شکن جواب دیا جس پر افواج پاکستانی تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلہ کشمیر کو طاقت کے زور سے دبا نہیں سکتا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.