وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی بڑی ہمیشرہ انتقال کر گئیں ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے ڈی جی خان میں کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پروفیسر نیاز احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع، پنجاب یونیورسٹی آفیسراز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر جلیل طارق، سیکرٹری رانا مظفر علی ، اساتذہ ، افسران اور ملازمین نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کا سفر آخرت آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔