Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو دوسری بار کینیڈا کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دے دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 22 اکتوبر 2019 19:45

وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو دوسری بار کینیڈا کا وزیراعظم بننے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو دوسری بار کینیڈا کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو حالیہ انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم توقع کے برخلاف بہترین نتائج دینے کے باوجود وہ پہلے جیسی اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد اب حکومت بنانے کا بہترین موقع بھی اسی جماعت کے پاس ہے‘البتہ اکثریت اراکین سے محروم ہونے کے بعد اب اسے کسی بھی قانون سازی کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ایک اپوزیشن جماعت پر انحصار کرنا پڑے گا. کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور منگل کی صبح تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لبرل پارٹی 157 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 338 نشستوں کے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 170 نشستیں درکار ہوتی ہیں.البتہ وہ دوسری بار کینیڈیا کے وزیراعظم بن گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

 
 دوسری جانب انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو دوسری بار کینیڈا کے وزیراعظم بنے ہیں، انہیں اس بار ماضی کی کچھ تصاویر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا لیکن اس کے باوجود وہ 157سیتیں لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات