20 سالہ نوجوان 17 سالوں سے میکرونی اور پنیر پر ہی زندہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 اکتوبر 2019 23:48

20 سالہ نوجوان  17 سالوں سے میکرونی اور پنیر پر ہی زندہ ہے

20 سالہ آسٹن ڈیوس کا تعلق  کیسٹون ہائٹس، فلوریڈا سے ہے۔ اُن کا دعویٰ ہے وہ گزشتہ 17 سالوں سے  صرف پنیر اور میکرونی   پر ہی زندہ ہے۔ ایسا نہیں کہ آسٹن نے میکرونی اور پنیر کے  سوا  کچھ اور نہ کھایا ہو۔ انہوں نے اس کے علاوہ کئی چیزیں کھا ئی بھی ہیں اور کھا کر خوش بھی ہوئے ہیں لیکن اس کے فوراً بعد انہیں قے آ جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نفسیاتی بیماری ہے، جس میں  کوئی کھانا کھایا نہیں جاتا۔

اس بیماری میں  نئی غذا منفی جسمانی ذیلی اثرات  ظاہر کرتی ہے۔اس طرح کی بیماری کسی شدید ذہنی صدمے کا نتیجہ ہے۔ آسٹن کو بھی پوسٹ ٹراؤمک  سٹریس ڈس آرڈر کی تشخیص کی گئی ہے۔ انہیں ایک بار گھر سے نکالا جا چکا ہے۔ اُن کے والد بھی اُن پر تشدد کرتے رہے ہیں۔ اس سے اُن کی معاشرتی زندگی اور کھانے کی عادات پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹن کا کہنا ہے کہ اُن کے لیےایسی چیز کھانے کا خیال بھی بہت عجیب ہوتا ہے، جو پیلی نہ ہو۔

اُن کا کہنا ہے کہ وہ میکرونی اور پنیر کے عادی نہیں لیکن اُن کا جسم انہیں کچھ اور کھانے نہیں دیتا۔

آسٹن کا  کہنا ہے کہ انہیں ہر بار ایک ہی چیز کھا کر کوفت ہوتی ہے لیکن اُن کا جسم اُن سے تعاون نہیں کرتا۔ اُن کا کہنا ہے کہ اب جب وہ کسی نئی چیز کو کھانے کے بارے میں سوچتے ہیں تو انہیں قے آ جاتی ہے۔

ایک ہی کھانا کھانے کی وجہ سے  آسٹن  ہفتے میں چار بار  ورزش کرتے ہیں تاکہ اس کے  جسم پر ذیلی اثرات سے بچا جا سکے۔آسٹن کا کہنا ہے کہ  وہ میکرونی اور پنیر کا ہر برانڈ استعمال کر چکے ہیں لیکن دس میں سے نو بار وہ اپنا پسندیدہ برانڈ  ویلویٹا شیل  کو استعمال کرتےہیں۔