Live Updates

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:01

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہے، حکومت متعلقہ تمام امور کو نمٹانے کے لئے پٴْر عزم ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ سے متعلق تمام امور کو خوش اسلوبی سے نمٹا رہی ہے اور اس کی تکمیل کی راہ میں حائل مسائل و رکاوٹوں پر قابو پالیا گیا ہے جس کے سبب میگا پراجیکٹ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قربتیں بڑھانے، ثقافتی تبادلوں کے پروگرامات اور سیاحت کو فروغ دینے سے مشروط ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات