خیبرپختونخوا کو آئی ٹی حب بنانے سے معیشت مضبوط اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ معاون خصوصی کامران بنگش
بدھ 23 اکتوبر 2019 22:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صوبائی معاون خصوصی نے بدھ کو سنو ایف ایم کے پروگرام ستاسو آوز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
ضم شدہ اضلاع کے لئے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں شہری سہولت مراکز پر کام تیزی سے جاری ہے، وہاں پر پہلی فرصت میں سات شہری خدمت مراکز کھول رہے ہیں جبکہ دیگر کو بھی اگلے سال کے پہلے مہینوں میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران اورو زیراعلی محمود خان کی خصوصی دلچسپی پر ضم شدہ اضلاع کو دیگر اضلاع کی طرزپر آگے لے جا رہے ہیں تاکہ وہاں پر لوگوں کے احساس محرومیوں کو ختم کیا جائے جبکہ اس کے سب سے بہترین مثال شلمان میں سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کا قیام ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کے لئے روزگار کے مواقع سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ سائنس و آئی ٹی واحد فیلڈ ہے کہ جہاں پر خواتین کے لئے سب سے زیادہ مواقع ہیں کیونکہ زیادہ تر روزگار کے لئے گھر سے نکلنا ہی نہیں پڑتا اور بغیر کسی پریشانی کے وہ گھر بیٹھے ملازمت کر سکتی ہیں جبکہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہر پراجیکٹ میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مختص کیا ہے تاکہ وہ بھی صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔سنو ایف ایم کے سینئراینکر خائستہ رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اس جدید دور میں ریڈیو اب بھی ابلاغ عامہ کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کے ذریعے عوامی نمائندے اور عوام قریب لانا ایک احسن قدم ہے۔ جس سے نہ صرف حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوتے جا رہے ہیں بلکہ حکومتی اقدامات سے بھی عوام آگاہ ہوجاتے ہیں۔ خصوصی ریڈیو پروگرام میں کامران بنگش نے عوام کے سوالات سنے اور ان کے جوابات بھی دئیے جبکہ اس موقع پر سنو ایف ایم کے سٹیشن منیجر نے و زیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو بطور یادگار سوینئر بھی پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.