سب سے زیادہ اون کا عالمی ریکارڈ رکھنے والی مرینو بھیڑ10 سال کی عمر میں مرگئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 23 اکتوبر 2019 23:55

سب سے زیادہ اون کا عالمی ریکارڈ رکھنے والی مرینو بھیڑ10 سال کی عمر میں ..

ایک آسٹریلین بھیڑ ، جس کا نام  سب سے زیادہ اون کے حوالے سے  گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل  ہے، اب اس دنیا میں نہیں ۔

کرس ایک مرینو بھیڑ تھی، جسے 2015 میں عالمی شہ سرخیوں میں جگہ ملی۔اس کے جسم پر اتنی زیادہ اون تھی کہ  اسے جان کے لالے پڑ گئے۔ کرس کی جان بچانے کے لیے اس کے مالک  نے اس کے جسم سے اون  اتارنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کرس کے جسم سے اون اترنے کے  بعد ہی اس کا نام   گینیز  بک آف ورلڈ میں درج کر لیا گیا۔

اس وقت کرس کے جسم ایک ہی وقت میں   41.1 کلوگرام یا 91 پاؤنڈ اون اتری۔ کرس کے مالک نے اس اون  کو کینبرا کے نیشنل میوزیم کو عطیہ کر دیا۔اس کے بعد کرس کو نیو ساؤتھ ویلز کے ایک فارم پر رکھا گیا۔ حال ہی میں اس فارم نے کرس کے مرنے کا اعلان کیا ہے۔فارم نے کینبرا ٹائمز کو بتایا کہ کرس منگل کو قدرتی وجوہات کی وجہ سے  10 سال کی عمر میں مری۔ 

متعلقہ عنوان :