صوبے میں ڈینگی کے مزید 68کیسز رپورٹ‘ تعداد6 ہزار48 ہوگئی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 13:14

صوبے میں ڈینگی کے مزید 68کیسز رپورٹ‘ تعداد6 ہزار48 ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) ضلعخیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخارمیں مبتلامریضوں کی68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6ہزار48 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری ہونے والے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ19نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے، ضلع مردان میں مزید 5،ہری پورمیں 5،صوابی سے 12اورکرک میں 7نئے ڈینگی مریضوں رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔