پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 24 اکتوبر 2019 14:15

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کے حوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے صوبہ بھر کی 32جیلوں میں قیدیوں کی سکرنینگ کی گئی ۔جولائی2019سے تمام قیدیوں ،جیل عملہ اور دیگر لوگوں کی سکرنینگ جاری ہے ۔39جیلوں میں سی32جیلوں کی سکرنینگ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔7جیلوں میں کام جاری ہے ،جو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔اب تک 32975 قیدیوں اور3297جیل سٹاف کو سکرین کیا جاچکا ہے ۔