اجنبی شخص نے گمشدہ بٹوا واپس کرنے کے لیے بنک سے رقم منتقل کر کے پتا معلوم کر لیا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 23:56

اجنبی شخص نے گمشدہ بٹوا واپس کرنے کے  لیے  بنک سے رقم منتقل کر کے پتا ..

ایک برطانوی شخص کا بٹوہ  کام  پر سے گھر آتے ہوئے گم ہوگیا تو انہیں اس کے واپس ملنے کی بالکل بھی امید نہیں تھی کیونکہ بٹوے میں ایسا کوئی کاغذ نہیں تھا، جس سے اُن  کی شناخت ہوتی۔ لیکن ایک چالاک شخص نے اس کے باوجود انہیں  بٹوا واپس پہنچا دیا۔
ٹم کیمرون کا کہنا ہے کہ ان کے بٹوے میں بہت زیادہ  معلومات نہیں تھی لیکن اجنبی شخص نے بٹوے میں ملنے والے بنک اکاؤنٹ نمبر سے ہی مالک کا پتا چلانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


ٹم نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے سکرین شاٹ شیئر کیے ہیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اجنبی شخص نے اُن کے اکاؤنٹ میں 0.01 ڈالر کی رقم منتقل کی  اور اس کے ساتھ ہی میمو لائن میں ٹم کے لیے پیغام لکھنا شروع کر دیا۔ میمو لائن میں چونکہ محدود الفاظ لکھے جا سکتے ہیں، اس لیے اجنبی شخص نے 0.01 ڈالر کی کئی ٹرانزایکشن کی اور ٹم کو میمولائنز کی مدد سے بتا دیا کہ گمشدہ بٹوا مل چکا ہے۔جلد ہی دونوں کے بیچ فون  نمبروں کا تبادلہ ہوا اور یوں  ٹم کو ان کا بٹوا مل گیا۔ ٹم کا کہنا ہے کہ اُ ن کے بٹوے میں موجود ہر چیز  ایسے تھی، جسے اسے کسی نے نہ چھوا ہو۔

متعلقہ عنوان :