30 دن میں ڈزنی کی 30 فلمیں دیکھنے کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 اکتوبر 2019 23:57

30 دن میں ڈزنی کی 30 فلمیں دیکھنے کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے

ڈزنی لینڈ کی نئی سٹریمنگ سروس ڈزنی پلس آنے ہی والی ہے۔ایسے میں ریویوز ڈاٹ آرگ نامی ویب سائٹ نے  پانچ دلچسپ ملازمتوں کے مواقع بھی تخلیق کیے ہیں۔  یہ ویب سائٹ پانچ افراد کو ملازمت پر رکھے گی، جن  کا کام 30 دن میں ڈزنی کی 30 فلمیں دیکھنا  ہوگا۔ اس کام کے لیے ان پانچوں میں سے  ہر ایک کو 1 ہزار ڈالر تنخواہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)


ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ  وہ پانچوں افراد کو ایک ہزار ڈالر دینے کے علاوہ ڈزنی پلس کا ایک سال کا سبسکرپشن، ڈزنی کی فلمیں،  کمبل، کپ اور پاپ کارن بھی دے گی۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار ڈالر  منتخب ہونے والے افراد کے بنک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے۔ منتخب ہونے والے افراد کو ڈزنی کی فلموں کے ویڈیو ریویوز بنانے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :