وہاڑی: محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام انڈر 16 بوائز اینڈ گرلز گیمز کا آغاز ہو گیا

ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب سپورٹس جمنیزیم خورشید انور سپورٹس کمپلیکس میں ہوئی، مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 26 اکتوبر 2019 15:49

وہاڑی: محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیر اہتمام انڈر 16 بوائز اینڈ گرلز گیمز ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اکتوبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) محکمہ سپورٹس حکو مت پنجاب کی زیر اہتمام ضلعی سطح پر بیڈ منٹن بوائز اینڈ گرلز ،ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز انڈر 16سالہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب سپورٹس جمنیزیم خورشید انور سپورٹس کمپلیکس میں ہوئی اس کے مہمان خصو صی ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مقابلوں میں تینوں تحصیلوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شر کت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیو نکہ کھیل صحت اور تندرستی کیلئے انتہائی ضروری ہیں حکو مت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے جس کیلئے محکمہ سپورٹس کی مختلف ترقیاتی سکیمیں پر کام جاری ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان نے بتا یا کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت پورے پنجاب میں محکمہ سپورٹس مختلف ایونٹس منعقد کروا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر سپورٹس تیمور بھٹی کے وڑن کے مطابق پنجاب بھر میں کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو صحت منداور توانا بنا سکیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ کرکٹ کے انڈر 16سالہ کا ٹرائلز30اکتوبر کو صبح9بجے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی اور تیکوانڈو بوائز اور گرلز کے ٹرائلز سپورٹس جمنیزیم وہاڑی میں ہو ں گے۔