دنیا کا سب سے زیادہ تیز آواز والا پرندہ۔ اس کی آواز انسان کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 اکتوبر 2019 17:23

دنیا کا سب سے زیادہ  تیز آواز والا پرندہ۔ اس کی آواز انسان کو تکلیف میں ..
ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق جنوبی امریکا میں رہنے والا 250 گرام کا سفید نر جرسی پرندہ ،دنیا بھر میں پرندوں میں سب سے زیادہ تیز آواز نکال سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف میساچوسٹس امہرسٹ کے ماہرین جیف پوڈوس اور برازیل کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایمزونین ریسرچ کے ماریو کوہن- ہافٹ نے ایک نر سفید جرسی پرندے کی جوڑی بنانے کی آواز ریکارڈ کی ہے۔اس جرسی پرندے کا نام پرونیاس البس ہے۔

ماہرین کا کہا ہے کہ اس پرندے کی آواز دنیا کے سب سے زیادہ بلند آواز پرندے کے سابقہ ریکارڈ ہولڈر سکریمنگ پیہا سے بھی زیادہ تیز ہے، جو ایمزون کے برساتی جنگلوں میں رہنے والا ایک پرندہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پرونیاس البس کی جوڑی بنانے کی آواز 125.4 ڈیسی بل ہے۔ یہ آواز انسان کو تکلیف دینے کے درجے سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کی کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس پرندے کی آواز سن کر وہ بھی حیران رہ گئے۔

ماہرین حیران ہیں کہ مادہ اس کی آواز کو کیسے سنتی ہے ، اس سے اُس کی قوت سماعت متاثر تو متاثر نہیں ہوتی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اُن کےمشاہدے کے مطابق نر پرندوں کے بولتے وقت مادہ بھی اُن کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن جب نر شور کرتا ہے تو مادہ تھوڑے فاصلے پر چلی جاتی ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مادہ پرندہ 113 ڈیسی بل کی آواز سنتے ہوئے خود کو خطرے میں کیوں ڈالتی ہے۔

اس سے اُن کی قوت سماعت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ نر پرندے کے قریب ہوکر اُس کے بارے میں اندازہ لگاتی ہیں۔ ماہرین نے اس پرندے کی آواز ریکارڈ کرنے کے لیے بہترین ساؤنڈ ریکارڈر اور ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے سلوموشن میں آواز اور ویڈیو کا تجزیہ بھی کیا ہے کہ کبوتر کی جسامت جتنا پرندہ اتنی تیز آواز کیسے نکال سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اتنے چھوٹے سے پرندے کی اتنی تیز آواز نکالنے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، وہ اسے سمجھنے کے لیے ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پرندے کی آواز اپنے سے جسامت میں بڑے پرندوں سے بھی بہت زیادہ اونچی ہے۔ لیکن یہ شیروں اور ہاتھیوں کی آوازوں سے زیادہ بلند نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ جب بہت زیادہ اونچی آواز نکالتا ہے تو یہ مختصر ہوتی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پرندہ تیز آواز نکالنے کے لیے زیادہ بڑی سانس نہیں لے سکتا۔

متعلقہ عنوان :