سانحہ ساہیوال کے مجرموں کی عدم ثبوت کے بناء پر بریت سے درد دل رکھنے والوں کو دکھ پہنچا ہے ، سردار محمد یعقوب خان ناصر

مقتول کے بھائی بھی اس واقعہ کے اہم گواہ تھے لیکن انصاف سے محرومی پر مجھے دلی دکھ ہوا ،سینئرمرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 23:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سینٹ کے ا سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مجرموں کی عدم ثبوت کے بناء پر بریت سے تمام درد دل رکھنے والے پاکستانیوں کو دکھ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کے روز تمام اہم ثبوت کیمرے کی انکھ نے محفوظ کر لیئے تھے اور مقتول کے بچ جانے والے بچوں نے بھی تمام حقائق میڈیا کو بتا دیئے تھے اور مقتول کے بھائی بھی اس واقعہ کے اہم گواہ تھے لیکن انصاف سے محرومی پر مجھے دلی دکھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا دوبارہ اپیل میں جانا اچھا ہے ہمیں امید ہے کہ اس سے شہداء کی روح کو تسکین پہنچے گا انہوں نے کہا کہ مقتول کے بھائی کو حکومت اور پولیس نے دباومیں لاکر انکو خاموش کرایا اگر اس سانحہ سے مقتولین کو جلد انصاف نہ ملا تو پورے ملک کے عوام میں تشویش دوڑ جائیگی انہو ں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے دھمکیوں سے کسی صورت اپنے اصولی موقئف سے پیچھے ہٹنے والا نہیںبھارت نے جموں کشمیر میں مظلوم عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے کشمیر میں چوراسی دنوں سے وہاں پر کرفیوں نافذ ہے عوام اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عالمی دنیا نے اپنے انکھیں کشمیر کے حوالے سے نہ کھولیں تو ایک بڑا انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے انہوں نے کہا کہامریکی صدر ٹرمپ کے بات پر ہمیں کوئی یقین نہیں ہمیشہ انکا موقف تبدیل ہوتا رہتا ہے حالیہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کشمیر پر ایک لفظ تک نہیں بالا جو کہ باعث افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے بجائے چین روس فرانس برطانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مظبوط بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ء میں دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ سے پوری دنیا اسکی لپیٹ میں اسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ترکی کا مسئلہ کشمیر ایشو کو جنرل اسمبلی میں اٹھانے پر صدر طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں قومی یکجہتی پیدا کر نے کی ضرورت ہے۔