
بڑےمجسمے اور آڈی کیو 5 گاڑی کی نقل کے ساتھ مشہور مجرم کا انوکھا مقبرہ
امین اکبر
ہفتہ 26 اکتوبر 2019
23:52

سپین کے صوبے غرناطہ میں بدنام زمانہ ٹرک ہائی جیکر کا سنگ مرمر سے بنا مجسمہ سیاحوں کے لیے پر کشش مقام بن گیا ہے۔ اس کی وجہ یہاں نصب ،مقبرے میں دفن ، مجرم کا مجسمہ اور آڈی کیو 5 گاڑی کی نقل ہے۔اس کار کو مجرم ہائی جیکنگ کی وارداتوں میں استعمال کرتا تھا۔
انتونیو "ال تونتو" (بے وقوف) کو پائریٹس آف ٹرک یا ٹرکوں کے قزاق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے لوٹے ہوئے سامان کو فروخت کرنے کے لیے ایک سپرمارکیٹ بھی بنائی ہوئی تھی۔
ال تونتو کا پچھلے سال ہی انتقال ہوا ہے۔ وفات کے وقت اُن کی عمر 46 سال تھی۔ اُن کی وفات مبینہ طور پر سات ٹرک چرانے پر گرفتاری کے فوراً بعد ہوئی۔لیکن مرنے کے بعد بھی وہ اپنے آبائی ٹاؤن کے لوگوں کے دلوںمیں رہتے ہیں۔اس کا اندازہ اُن کے مقبرے کی سجاوٹ سے بھی ہوتا ہے۔ال تونتو کا مقبرہ پچھلے سال اس وقت خبروں کی زینت بنا جب یہاں پر اُن کا کانسی کا بنا ہوا مجسمہ نصب کیا گیا۔ اس مجسمے کو سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مجسمے سے زیادہ توجہ اس کے لباس نے اپنی طرف مبذول کرائی۔ اس مجسمے نے مونکلیئر کی جیکٹ اور جوتے پہنے ہوئے ہیں، اس کے ہاتھوں میں 42 ہزار یورو کی رولیکس یاچ ماسٹر گھڑی اور ورسیس کا بریسلیٹ ہے۔ مجسمے کی انگلیوں میں سونے کی انگوٹھیاں بھی ہیں۔ مجسمے کے ساتھ ہی گوچی کا ہینڈ بیگ، دو سمارٹ فونز اور مارلبوورو کی سگریٹ کا ایک پیک بھی رکھا ہے۔
اس سال اس مقبرے میں ٹرکوں کے قزاق کی آڈی کیو 5 کی کانسی سے بنی ہوئی نقل بھی یہاں نصب کی ہے، جس کے بعد ایک بار پھر یہ سپین کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ال تونتو کے خاندان نے پہلے پہل یہاں اُن کی پسندیدہ گاڑی فراری کیلیفورنیا نصب کا سوچا تھا لیکن بعد میں انہوں نے آڈی کیو 5 نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک کامیاب مجرم ہونے کے باوجود ال تونتو اپنے ٹاؤن، پینوس پوئنتہ، کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔10 ہزار نفوس پر مشتمل اس ٹاؤن کے لوگ اُن کی قبر پر اکثر پھول رکھتے ہیں۔زندگی بھر اپنی مجرمانہ سرگرمیوں سے خبروں کا حصہ رہنے والے ال تونتو اب اپنی قبر کی وجہ سے خبروں کی شہ سرخیوں میں ہیں۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.