''کر ابتدا ''

آن لائن سروس کریم نے پاکستان میں نئی برانڈ پوزیشننگ لانچ کر دی

ہفتہ 26 اکتوبر 2019 05:15

''کر ابتدا ''
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2019ء) آن لائن سروس کریم نے آج اپنی گلوبل مہم کا مقامی ورژن لانچ کیا، جو اس کی نئی پوزیشنگ اور عوام کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی کے کریم کے مقصد کو مزید تقویت دیتا ہے۔ کریم نے اس برانڈ کی لانچنگ '' کر ابتدا'' کے بااختیار پیغام کے ساتھ کی ۔
کر ابتدا کے نام سے کریم کی یہ مہم ہر عمر کے لوگوں کو یہ سوچنے پر اُکسائے گی کہ وہ کیا چیز ہے جس نے انہیں اپنی اُُمیدوں اور خوابوں کا احسا س دلوایا 
یہ اشتہار ایک اکاﺅنٹنٹ، ایک ڈاکٹر، ایک پیشہ ور تیراک اور ایک انجینئیر کی چار مختلف کہانیوں پر فوکس کرتا ہے۔

اس میں دکھایا گیاہے کہ کیسے ان کےچار اندر کچھ کر گزرنے کی لگن نے ان کی زندگیاں بدل دیں
کریم نے ہمیشہ ہی اپنی مارکیٹنگ اسٹریٹجی کے لیے فکر انگیز پیغامات کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس مخصوص مہم میں، مختلف پاکستانیوں کو درپیش مسائل ، معذور افراد کو پیش آنے والی مشکلات اور اس برشاہی معاشرے میں خواتین کو پیش آنے والے مسائل اور معاشرے کے دباﺅ کے باوجود ان کے حل پر غور کیا گیا۔

یہ تمام باتیں صرف اور صرف چار مختلف کہانیوں میں بیان کی گئی ہیں تاکہ پاکستان بھر کو اس کی قابلیت کا اندازہ ہو سکے۔
اس موقع پر جنرل مینجر کریم پاکستان ذیشان حسیب بیگ نے اس لانچنگ تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنی تازہ ترین مہم ''کر ابتدا''لانچ کرنے پر کافی پُر جوش ہیں۔ کریم ہمیشہ ایک ایسی تنظیم رہی ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہے، اور ہم پاکستانیوںکو اپنی زندگیاں تبدیل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کرتے رہیں گے۔اس مہم کا مقصد ہمیں اپنے اندر جھانکنے ، تبدیلی لانے اور بہتر انسان بننے کی ترغیب دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :