ڈرائیونگ کر کے چوہوں کا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 اکتوبر 2019 23:50

ڈرائیونگ کر کے چوہوں کا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے

ورجینیا میں محققین نے چوہوں کو چھوٹی کاریں چلانے کی تربیت  دی۔ یہ کاریں بالکل چوہوں کے کے سائز کے مطابق تھیں۔اس تجربےسے محققین کو پتا چلا کہ ڈرائیونگ کر کے چوہوں کا ذہنی دباؤ کافی کم ہوگیا  اور انہوں نے کافی سکون محسوس کیا۔

رچمند یونیورسٹی کے لمبرٹ بیہو وائیورل نیورو سائنس لیبارٹری کے سائنسدانوں نے بتایا کہ انہوں نے چوہوں  کے دو گروپوں کو چھوٹی  کاریں چلانے کی تربیت  دی۔

یہ کاریں ایک چھوٹی سی سلاخ کو دبانے سے چلتی ہیں۔

جو چوہا   پنجرے کے آخر تک ڈرائیونگ کرتا سائنسدان انعام میں اسے دلیہ کھانے کو دیتے۔لیبارٹری کی سربراہ اور شائع ہونے والی تحقیق کی مرکزی مصنفہ کیلی لمبرٹ کا  کہنا ہے کہ جن چوہوں کی پرورش کھلونوں اور سیڑھیوں کے ماحول میں ہوئی تھی، انہوں نے آرام سے گاڑی چلائی، جو  چوہے لیبارٹری کےعام ماحول میں پلے بڑھے تھے، ان کی کارکردگی اتنی زیادہ اچھی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

لمبرٹ نے بتایا کہ  انہوں نے چوہوں میں ذہنی دباؤ کنٹرول کرنے والے ہارمونز پر نظر رکھی۔اُن کا کہنا ہے کہ جن چوہوں نے کامیابی سے گاڑی چلائی، اُن کا ذہنی دباؤ کافی کم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کے اثرات کا انسانوں پربھی جائزہ لیا جائے گا۔

لمبرٹ نے بتایا کہ ڈرائیونگ کر کے چوہوں کو اپنا ماحول خود کنٹرول کرنے کا احساس پیدا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ جو چیز بھی ذہنی دباؤ کم کرتی ہے، وہ دماغی بیماری سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تحقیق سے ماہرین دیکھیں گے کہ  کس طرح سے ذہنی دباؤ اور دوسری دماغی بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ عنوان :