مذبح خانے سے بھاگنے والے بیل کو سارے ملک کی حمایت حاصل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 اکتوبر 2019 23:50

مذبح خانے سے بھاگنے والے بیل کو سارے ملک کی حمایت حاصل ہوگئی

کروشیا کے ایک مذبح خانے سے بھاگنے والے 650 کلوگرام وزنی  بیل  کو  سارے ملک کی توجہ اور حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ یہ بیل ابھی بھی  اپنے مالک، پولیس، شکاریوں اور جانوروں کے ڈاکٹروں کے ہاتھ نہیں آیا ہے۔
اس بیل کو مشہور کارٹون کردار کے نام پر جیری  کا نام دیا گیا ہے۔جیری  پچھلے جمعے سے  کروشین ٹاؤن سپلٹ کے باہر ساحلی علاقے میں گھوم رہا ہے۔اس کے مالک نے اسے مذبح خانے کوفروخت کر دیا تھا لیکن یہ کسی نہ کسی طرح بھاگ گیا۔

مذبح خانے کا عملہ اس کے بھاگنے کی وضاحت کرنے سے قاصر ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیسے بھاگ گیا۔
جنگل کی طرف بھاگنے کے بعد جیری ایک بار پھر لوگوں کو قریبی پہاڑیوں کے نزدیک نظر آیا لیکن پکڑے جانے  سے پہلے ہی ایک بار پھر فرار ہو گیا۔
جیری  فرار ہونے سے بعد سے اب تک نہیں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

اس کا مالک، پولیس، مقامی شکاری اور جانوروں کے ڈاکٹر  اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کچھ افراد  پیدل اس کے پیچھے ہیں تو کچھ کاروں پر اس کا پیچھا  کر رہے ہیں۔ اس کے مالک ایوان بوزک نے اسے تلاش کرنے کے لیے  تھرمل کیمرے سے لیس ڈرون کی مدد بھی لی، لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔
جیری کے فرار اور پکڑنے نہ جانے کی خبریں جب  قومی اخباروں کی زینت بنی تو اس کے لیے آن لائن حمایت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ شروع میں تو جیری کے لیے کمنٹس کیے جاتے اور ہیش ٹیگ  بنائے گئے۔

جسٹس فار جیری  ہیش ٹیگ سب سے زیادہ مشہور ہوا۔ اس کے بعد ایوان کو لوگوں کی فون کالز آنا شروع ہوئی، جن میں  جیری کو اپنانے کی پیش کش کی گئی تھی۔لوگوں نے پیش کش کی  کہ جیری کو اپنا کر زندگی بھر سکون سے رہنے دینا چاہتے ہیں۔اب پورے یورپ کے میڈیا آؤٹ لٹس جیری کی خبریں دے رہے ہیں۔
جیری کے مالک نے  رپورٹروں کو بتایا کہ جیری نے اپنی  آزادی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پکڑے جانے پر جیری کو ذبح نہیں کریں گے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پکڑے جانے پر جیری کو وہ اپنے فارم پر رکھیں گے یا جیری کو اس کے  کسی چاہنے والے کے حوالے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :