بھارتی تحقیق کے مطابق بھارتیوں کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 اکتوبر 2019 23:51

بھارتی تحقیق کے مطابق بھارتیوں کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، حیدر آباد، بھارت کے محققین نے پہلا انڈین برین اٹلس تیار کیا ہے۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتیوں کے دماغ لمبائی، چوڑائی اور حجم میں مغربی اور دوسرے ایشیائی ممالک کے افراد کے اوسط دماغ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس تحقیق سے الزائمر اور دماغ سے متعلقہ دوسری بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
یہ تحقیق بھارتی جریدے، نیورولوجی انڈیا، میں شائع ہوئی ہے۔

سنٹر فار وژیول انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جایانتھی سیواسوامی، جنہوں نے اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے، کاکہنا ہے کہ  اس پراجیکٹ میں مونٹریال نیورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کا ٹیمپلٹ معیار کے طور پر استعمال کیا گیا  تھا۔ اس ٹیمپلیٹ کو کاکیشیائی دماغوں سے بنایا گیا تھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس دماغ سے بھارت دماغوں کا موازنہ کر کے فرق تلاش کرنا درست نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارتی اٹلس کو صرف 50 انسانوں کے دماغی ڈیٹا کی بنیاد پر بنایا گیاہے۔ان افراد کے ایم آر آئی  سکین تین مختلف ہسپتالوں میں تین مختلف مشینوں سے لیے گئے ہیں۔ سکیننگ مشینوں کے فرق کی وجہ سے  پیمائش میں بھی کچھ فرق ہو سکتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 100 رضاکاروں کے دماغ کو سکین کیا۔  اس سے حاصل ہونے والے نتائج کو آئی بی اے 100 کا نام دیا گیا۔ ان نتائج کو  چینی اور کوریائی باشندوں کے دماغی ڈیٹا سے بھی ملایا گیا تو بھارتی دماغ  سائز میں چھوٹے ہی نکلے۔
 جایانتھی کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم اس وقت عمر بڑھنے کے پراسس کو سمجھ رہی ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی عمر می وجہ سے دماغ میں کئی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

بھارتی تحقیق کے مطابق بھارتیوں کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :