
دُبئی میں عبایہ پوش چورکی انوکھی واردات، 30 لاکھ درہم لُوٹ کر فرار
واردات کے باوجود یورپی ملزم صرف 45 منٹ میں گرفتار کر لیا گیا
محمد عرفان
ہفتہ 2 نومبر 2019
16:56

(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جس گھر میں واردات کی، وہ ایک فرانسیسی تاجر کا ہے۔
جو چند روز قبل اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ یورپ چلا گیا تھا، اور اپارٹمنٹ میں اور رہائش پذیر نہ تھا۔ یورپی ملزم کو اُس کے ایک ساتھی نے بتایا تھا کہ وہ فرانسیسی تاجر اپنے اپارٹمنٹ میں لاکھوں درہم کی رقم بھی چھوڑ کر گیا ہے۔ جس کے بعد اُس نے عبایہ پوش خاتون کا رُوپ دھار کر یہ واردات انجام دی۔ پولیس کے مطابق ملزم متحدہ عرب امارات میں اس سے قبل متعدد وارداتیں انجام دے چکا تھا۔ ملزم جب واردات کو انجام دینے کے لیے دُبئی پہنچا تو پولیس نے اُس کے ایئرپورٹ پر اُترتے ہی اُس پر نظر رکھنا شروع کر دی تھی۔ ملزم ایئرپورٹ سے سیدھا ہارڈ ویئر کی ایک دُکان پر گیا اور وہاں سے ڈرل مشین اور دیگر اوزار خریدے اور اس کے بعد دیرہ میں نائف کے علاقے میں ایک سستے سے ہوٹل میں کمرہ لے لیا۔ دو روز بعدوہ واردات کے لیے ہوٹل سے نکلا تو اُس نے خود کو نقاب اور عبائے میں چھُپا رکھا تھا اور ساتھ میں ایک سُوٹ کیس بھی اپنے ساتھ سرکائے جا رہا تھا۔ ملزم نے ہوٹل سے نکل کر ڈاؤن ٹاؤن دُبئی کے قریب واقع سٹی واک کے لیے ٹیکسی بُک کروائی اور فرانسیسی تاجر کی رہائشی بلڈنگ میں پہنچ گیا۔ وہاں پہنچ کر اُس نے سیف میں ڈرلِنگ کر کے وہاں سے 30 لاکھ درہم کی رقم نکال کر سُوٹ کیس میں منتقل کی۔ حالانکہ اس سیف میں1 کروڑ سے زائد مالیت کی رقم اور زیورات پڑے تھے، مگر یورپی چور کو اس بات کا پتا نہ چلا سکا۔ اس کے بعد اُس نے باہر آکرتھوڑی دیر پیدل چل کر ٹیکسی لی اور ہوٹل کی جانب روانہ ہو رہا تھامگر تاک میں بیٹھی پولیس نے اُسے رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی دانست میں انتہائی محفوظ طریقہ سے واردات کرنے کے باوجود محض 47 منٹ بعد گرفتار کر لیا گیا۔ دُبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے سربراہ جنرل جمال سالم الجلاف نے عوام پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے لمبے عرصے کے لیے باہر جاتے وقت ہوم سیکیورٹی سروس میں اپنا اندراج کروا لیں۔ اس ادارے کے آفیسرز ایسے گھروں اور اپارٹمنٹس کی سیکیورٹی کی خاطر وقتاً فوقتاً چکر لگاتے رہتے ہیں۔ اس واردات کی ویڈیو ملاحظہ کریں:
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.