فون میں مصروف خاتون، چلتی ہوئی ریل کے سامنے گر گئی ۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 نومبر 2019 23:55

فون میں مصروف  خاتون، چلتی ہوئی ریل کے سامنے گر گئی ۔ ویڈیو وائرل

میڈرڈ، سپین میں حکام نے  فون میں مصروف ایک مسافر خاتون کے چلتی ہوئی ریل کے سامنے گرنے کی ویڈیو  وائرل ہونے کے بعد   مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ  وہ ریلوے سٹیشن میں ہوشیار رہیں۔

اس ویڈیو میں  میں فون میں مصروف ایک خاتون کو  پلیٹ فارم پر چلتے اور پھر سامنے سے آتی ہوئی  ریل کے سامنے گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو  میٹرو ڈی میڈرڈ  نے 24 اکتوبر کو ریلیز کی تھی۔یہ واقعہ شمالی میڈرڈ کے استریچو سٹیشن پر پیش آیا۔ ویڈیو میں  فون میں مصروف خاتون کو   پلیٹ فارم چلتے ہوئے اور لائن پر آتی ریل کے سامنے گرتے دکھایا گیا  لیکن اس کے فوراً بعد ویڈیو ختم  ہو جاتی ہے۔ اس سے  ظاہر نہیں ہوتا کہ خاتون مسافر  زندہ رہی  یا زخمی ہوئی تاہم میٹرو ڈی میڈرڈ نے بعد میں جاری کیے بیان میں بتایا کہ یہ خاتون شدید زخمی نہیں ہوئی تھی۔


متعلقہ عنوان :