ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھیلیسمیا سنٹر کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلیسمیا سنٹر کا قیام حکو مت کا ایک خوش آئند اقدام ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 4 نومبر 2019 16:35

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھیلیسمیا ..
وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلیسمیا سنٹر کا قیام حکو مت ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو علاج معالجے کی بہتر سہو لیات میسر آئیں گی۔ تھیلیسمیا سے بچاؤ کیلئے خصو صی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندرکھ سکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں عثمان تھیلسیمیا سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی ،تھیلیسمیا کے مرض سے وفات پانے والے بچے عثمان کی والدہ شمیم بی بی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل، اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈی ایم او وقاراکبر، عالمگیر خان کھچی ، چوہدری خالد محمود چوہان ، طاہر انور واہلہ ،رائے مبشر علی، سجاد خان کھچی، صائمہ نورین ، لبنیٰ احتشام، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر قراة العین ، حافظ محمود احمد شاد ، چوہدری محمد سرور،میاں خالد محمود، چوہدری غضنفر علی، ڈاکٹر غلام حسین آصف، ڈاکٹر محمد فاروق جاویداور دیگر معززین موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب صحت کی سہو لیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے معیار کو بہت بہتر بنا دیا گیا ہے جس سے عوام کا اعتماد سرکاری اداروں پر زیادہ بہتر ہو گیا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی پنجاب کی مثالی علاج گاہ ہے جہاں پر نہ صرف وہاڑی ضلع بلکہ دیگر اضلاع سے بھی لوگ علاج کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ڈی ایچ کیو چلڈرن کمپلیکس میں اعلیٰ معیار کی علاج معالجے کی سہولیات میسر ہیں اس میں عثمان تھیلیسمیا سنٹرکے قیام سے مز ید سہولیات میسر ہوں گی ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ ہم ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عثمان تھیلیسمیا سنٹر کے قیام میں بھر پور تعاون کیا اللہ تعالی ان کو اس نیکی کا ضرور اجر دے گا۔

اور تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کے علاج میں مدد ملے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیرخان نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں تھیلیسمیا سنٹر کے قیام کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی اب پاکستان بیت المال کے تعاون سے ڈی ایچ کیو میں تھیلیسمیا سنٹر کا قیام وجود میں آیا گیا ہے جوکہ تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے ایک امید کی نوید ہے چوہدری طاہر انور واہلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھیلیسمیا سے بچا? کیلئے کمیونٹی میں آگاہی سیشن کرنے ہوں گے تاکہ اس مرض پر قا بو پا یا جا سکے اور خاص طور پر شادی سے قبل تھیلیسمیا کے ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہیں تاکہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو اس مرض سے بچا سکیں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا کہ موجودہ حکو مت صحت کے حوالے سے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام کو صحت کی بہتر انداز میں سہولیات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھیلیسمیا سنٹر کے قیام پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی کاوشوں کاخصو صی طور پر شکر یہ ادا کیا۔انچارج تھیلیسمیا سنٹر ڈاکٹر قراة العین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں267خاند ان تھیلیسمیا کے مر ض میں مبتلا ہیں جس میں کزن میرج سب سے بڑا سبب ہے۔

اگر والدین میں دونوں تھیلسیمیا میں مبتلا ہوں تو بچوں میں اس مرض کے چانسز بہت بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلسیمیا سنٹر بنانے پر ایم ڈی پاکستان بیت المال کے انتہائی شکر گزار ہیں ڈاکٹر قرة العین نے مزید کہا کہ کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ تھیلسیمیا سے بچاؤ کیلئے آگے آئے اور لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کہ کزن میرج سے گریز کیا جائے کیو نکہ اس سے تھیلسمیا کے مرض سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری غضنفر علی، جہانزیب یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں تھیلیسمیا کے مرض سے جاں بحق ہونے والے بچے عثمان کی والدہ شمیم بی بی نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور دیگر معززین کے ہمراہ عثمان تھیلیسمیا سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، عالمگیر خان کھچی، چوہدری خالد محمود چوہان، طاہر انور واہلہ، رائے مبشر علی اور دیگر نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں میں گفٹس بھی تقسیم کئے۔