سوئی ڈیرہ بگٹی کے عوام کو یہاں کے منتخب نمائندوں نے پسماندہ رکھا،سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران

پیر 4 نومبر 2019 22:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما، سابق صوبائی وزیر اور حلقہ این اے 259 کے امیدوار میر طارق محمود کھیتران نے کہا ہے کہ بگٹی قوم سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام اقوام کی دل سے احترام اور عزت کرتا ہوں، بگٹی اقوام سے ان کا ماموں بھانجے کا رشتہ ہے، نواب اکبرخان بگٹی ان کے ماموں تھے، جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی اختلاف ان سے ضرور رکھیں مگر ہمسایہ اقوام سے نفرتیں اور تعصب پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ا لیکشن ورک کے دوران سوئی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میر طارق کھیتران کا کہنا تھا کہ جمہوری وطن پارٹی ایک جمہوریت پسند سیاسی جماعت ہے، جے ڈبلیو پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کر کے جمہوری و بلوچی روایات کے اقدار کی پاسداری کریں، سوئی اور ڈیرہ بگٹی سمیت پورے حلقے میں ان کے مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ووٹرز کارکن اور چاہنے والے موجود ہیں، ان کا وژ ن عوام کی خدمت اور حلقے میں حقیقی معنوں پر بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا ہے، لوگ بڑی تعداد میں ان کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں۔