جامعہ کراچی،انجمن اساتذہ سالانہ انتخابات 2019-20 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 6 نومبر 2019 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2019-20 ء کے نتائج کے تحت کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی پروفیسر ڈاکٹرانیلا امبرملک 338 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے 266 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسرڈاکٹر ایس ایم طحہٰ329 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹرمقصود علی انصاری نی282 ووٹ حاصل کئے ۔

سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر معیزخان376 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرعبدالجبارخان نے 235 ووٹ حاصل کئے ۔خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 372 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میںڈاکٹر صالحہ رحمن نی243 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر غفران عالم سب سے زیادہ 379 ووٹ اورٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محسن علی376 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں ،جبکہ جوائنٹ سیکریٹری ہی کی نشست کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر وقار احمد نی224 اور اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر باسط انصاری نے 206 ووٹ حاصل کئے۔

دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔