ویٹرنری یونیورسٹی میں فو ڈ سیفٹی کے لئے طفیلی کر مو ں (کیڑوں) کے تدارک کے مو ضو ع پرایک روزہ بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد

بدھ 6 نومبر 2019 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی نے پاکستان سو سا ئٹی آف پیرا سا ئٹا لو جی (پی ایس پی) کے اشتراک سے فو ڈ سیفٹی کے لیئے طفیلی کرموں ( کیڑوں) کے تدارک کے مو ضو ع پرایک روزہ بین الاقوا می کانفرنس (پیرا کون)کا انعقاد کیا۔جس کی افتتا حی تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف ایجو کیشن لا ہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میںویٹرنری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی/ صدر پاکستان سو سا ئٹی آف پیرا سا ئٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشر ف ، بو علی سینا یونیورسٹی ایران سے ڈاکٹر علی ر ضا سازمند ، بر طا نیہ سے پروفیسر ڈاکٹر نیل کے علا وہ پا کستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مما لک جن میں امریکہ ، بر طانیہ، تیو نس اور ایران سے تحقیق کار ،ویٹر نیر ین،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،ریسرچ سکالرز، پوسٹ گریجویٹ طلبہ، اسا تذہ ، ما ہرین اور پیرا سا ئٹا لو جسٹ و پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ طفیلی کر مو ں کی وجہ سے پیدا ہو نے والی مہلک بیماریاں (کانگو،تھلیریا)ملک میں دودھ دینے والے جا نوروں کی پیداوار کو بہت زیا دہ متا ثر کرتی ہیں۔اُ نہو ں نے کہا کہ ہم ان مو یشیوں (گا ئے ، بھینسوں، بھیڑ ، بکریو ں )سے دودھ اور گوشت حا صل کر تے ہیں اوران طفیلی کر مو ں کا شکار مختلف بیما ریو ں میں مبتلا مویشیوں کی اموات قو می معیشت اور لا ئیو سٹاک فارمرز کے لیئے معا شی نقصا ن کا با عث ہے۔

اُنہو ںنے مزید کہا کہ بین الاقوا می کانفرنس کے انعقاد سے نیشنل اور انٹر نیشنل ما ہر ین کے تجر بات سے بیما ریو ں کی تشخیص اور طفیلی کر مو ں کے تدارک سے متعلقہ مسا ئل کو حل کرنے کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ کانفر نس میں ما ہرین زونوٹک پیراسا ئٹک بیما ریوں اور ویکٹر بورن بیما ریوںاور ان کی تشخیص، اینٹی پیرا سائٹکس اور پیرا سا ئٹس (طفیلی/کرم) کی ویکسین نیز ایپی ڈیما لو جی ون ہیلتھ کے تحت ویٹر نیر ین کے کردار اور کیڑوں کے مر بوط انتظام سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پرتفصیلی روشنی ڈالیں گے نیز معلو ما تی کانفرنس کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کاوشو ں کو بھی سرا ہا ۔

پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے کانفرنس کے اغرا ض و مقا صد بیا ن کیئے نیز کانفرنس کو کامیاب نتیجہ خیز بنا نے میں نیشنل اور انٹر نیشنل ما ہر ین کی شمو لیت اور پبلک و پرا ئیوٹ سیکٹر سے فنڈ نگ ایجنسیوں کی معا ونت پر ان کا شکر یہ ادا بھی کیا۔ بعد ازیں پروفیسر پا شا نے پروفیسر مسعود ربا نی اور پروفیسر کامران اشرف کے ہمراہ پوسٹر نما ئش اور سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

کانفرنس میں ما ہرین نے فو ڈ سیفٹی کے لیئے طفیلی کر مو ں کے تدارک میں حا لیہ تر قی اور اُ بھر تے ہو ئے مسا ئل سے متعلقہ جدیدتحقیقی اُصو لو ں پر مبنی اپنے اپنے خیا لا ت کا اظہار کیا۔ بین الاقوا می کانفر نس میں4سا ئنٹیفک پروگرام ، کی نوٹ پلینری لیکچرز، 32 زبا نی و 40پوسٹر پریذینٹیشن اور 4 پری کانفر نس ورکشاپس بھی منعقد کروا ئیں گئیں۔