سبزی وفروٹ منڈی لورالائی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ،کمشنر ژوب

جمعرات 7 نومبر 2019 16:36

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ سبزی وفروٹ منڈی لورالائی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا منڈی میں دکانوں کی الاٹمنٹ جلد کی جائے گی جن لوگوںکی پہلے سے فہرست بنایا گیا ہے اور انہوں نے واجب الادا رقم جمع کیا ہے ان کی حق تلفی نہ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لورالائی منڈی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ژوب ڈویژن محمد ایوب ،ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی ،ڈائریکٹر زراعت سید عبدالستار ،ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی لورلائی عبدالخالق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہراللہ جان لونی اور ایس ای بی اینڈ آر سید نعیم شاہ اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی اجلاس میں سبزی اینڈفروٹ منڈی میں ترقیاتی کا موں کا آغاز ،دکانو ں کے لئے مختص پلاٹوں کی الاٹ منٹ اور تقسیم ،اور ٹرک وبس اڈا کی تعمیر کے حولے سے مشاورت اور بحث ہوئی اور اس بارے تجاویز پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت عبدالستار نے بتایا کہ منڈی کی اندر ترقیاتی کاموں کے لئے 51 کروڑ روپے کا بجٹ دستیاب ہیں جس سے جلد کا م شروع کی جائے گی پلاٹو ں کی تقسیم کے فہرست پہلے سے بنایا گیا ہے جیسے ہی الاٹمنٹ مکمل ہوگی پلاٹ تقسیم کئے جائیں گے ان نے کہا کہ منڈی کے معاملات چلانے کے لئے 16 رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں زمیندار 9 ممبر،آڑھتی 5 ممبر ،ماشہ خور ایک ممبر اور گاہک ایک ممبر شامل ہیں ۔

کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے زمیندار اور ٹرانسپوٹرز کا معیشت میں اہم کردار ہوتاہے یہ دونوں اہم شعبے ہیں ٹرک اور بس اڈاکو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے گاجس سے شہر کے سے ٹریفک کا بوجھ کم ہوجائے گا اور لوگوں کے لئے آسانی ہوگی اور کاروبار بھی بڑھے گا انہوں نے نیو سبزی منڈی ،زیر تعمیر بس اڈا اور ٹرک اڈا کے لئے مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کیا جہاں پر انہیں کا م کی تعمیر ،لنک سڑکوں اور تجویز شدہ زمینوں کے بارے تفصیلات بتائیں گئیں ۔

کمشنر نے جاری کا م کو جلد مکمل کرنے اور قریبی پہاڑیوں پر درخت ؒلگانے کی ہدایت کی ۔بعد ازاں کمشنر ژوب ڈویژن نے ڈی جی خان روڈپر پولیو ٹرانز ٹ پوائنٹ کا معائنہ کیا اور قطرے پلائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :