سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی درخواست ضمانت منظور

جمعہ 8 نومبر 2019 22:59

سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی درخواست ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔سندھ ہائیکورٹ نے کامران مائیکل کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر پر کے پی ٹی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قمت پر غیر قانونی طور پر سولا پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل نے اپنے فرنٹ مینزکے ذریعے کرپشن کی۔انہوں نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر11کروڑ روپے وصول کیے۔دوران سماعت کامران مائیکل کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کاکرپشن کاالزام جھوٹااوربے بنیادہے۔پلاٹس کی نیلامی سے کامران مائیکل کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔#