بھارتی دفتر میں ملازمین نے چھت گرنے کے ڈر سے سر کی چوٹ سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہننا شروع کر دئیے
امین اکبر جمعہ 8 نومبر 2019 23:27
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بانڈا میں حکومتی دفتر کے ملازمین نے اپنے دفتر میں ہیلمٹ پہن کر کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث انہیں انٹرنیٹ پر کافی توجہ مل گئی ہے۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں دفتر کی چھت گرنے کا ڈر ہے، جس کے باعث سر کی شدید چوٹ سے بچنے کے لیے انہوں نے سر پر ہیلمٹ پہن لیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی الیکٹریسٹی آفس میں ہیلمٹ پہن کر کام کرنے ملازمین کی تصویریں کافی وائرل ہو گئی ہیں۔
(جاری ہے)
مجبور ہو کر انہوں نے سر پر ہیلمٹ پہننے شروع کر دئیے ہیں۔
ایک ملازم نے گمنام رہنے کی شرط پر اے این آئی کو بتایا کہ وہ 2 سال پہلے دفتر میں آئے تھے۔ انہوں نے حکام کو اس حوالے سے کئی بار لکھا، لیکن کبھی کسی کا جواب نہیں آیا۔
انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ ملازمین نے جو صورتحال بیان کی ہے وہ بالکل ویسی ہی ہے۔ ملازمین نے اپنی طرف سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا ۔اس چھت میں درمیان میں سوراخ بھی ہو چکے ہیں۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارتی دفاتر میں ملازمین نے مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لیے ہیلمٹ پہنا ہو۔ 2017 میں بہار کے ایک دفتر میں ملازمین نے بھی بالکل اسی وجہ سے سر پر ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.